جنوبی پنجاب پولیس کو مثالی بنائیں گے ، سید خرم علی شاہ
ایڈیشنل چیف سیکرٹری فواد ہاشم کی ملاقات، علاقے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
ملتان (وقائع نگار خصوصی)ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب فوادہاشم ربانی سے ساؤتھ پنجاب سیکرٹریٹ میں ساؤتھ پنجاب میں نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل آئی جی ساوتھ پنجاب سید خرم علی شاہ کی ملاقات۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ساوتھ پنجاب نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جنوبی پنجاب کی پولیس کومثالی پولیس بنائیں گے حکومت پنجاب کی کرائم کنٹرول پالیسی پر عمل کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں کرائم کو زیرو کی سطح پرلاناہی اصل مشن ہوگا جلد مختلف اضلاع کادورہ کرونگا خاص کر کچہ کے علاقے میں جرائم کوہرصورت قابومیں لائیں گے۔ محکمہ پولیس سے رشوت کو مکمل ختم کرینگے تھانوں میں تعینات رشوت خورعملہ کو پولیس لائن بھجیں گے پولیس کو عوام کا خادم بنائیں گے۔قبل ازیں نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب سید خرم علی شاہ نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔ پولیس کی کارکردگی کو تحصیل لیول پر روزانہ کی بنیاد پر چیک کیاجائے گا اعلیٰ کاکردگی دکھانے والوں کو انعامات اور تعارفی اسناد دیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments