جرائم کے مقدمات کی تفتیش جدید طریقوں اور شواہد پر کی جائے ، ایڈیشنل آئی جی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی سربراہی میں کراچی پولیس آفس میں کرائم اور تفتیشی امور سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن، زونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی سی آئی اے ، ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز انویسٹیگیشن اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔۔۔
اجلاس میں اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی، چوری اور دیگر وارداتوں کے مقدمات کی تفتیش، زیرِ تفتیش کیسز کی پیش رفت اور جرائم پیشہ عناصر و مفروران کے خلاف کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے ہدایت کی کہ جرائم کے مقدمات کی تفتیش جدید طریقہ کار، شواہد اور میرٹ کی بنیاد پر کی جائے ، اسٹریٹ کرائم سمیت دیگر جرائم میں ملوث عناصر کی گرفتاری اور مقدمات کو بروقت منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments