چیئرمین سی ڈی اے کا ڈپلومیٹک انکلیو کا دورہ ، کاموں کا جائزہ
باؤنڈری وال کی تزئین و آرائش کا کام مکمل ،خستہ حال سڑک کی تعمیر جاری ،بریفنگ
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف نے ڈپلومیٹک انکلیو کا دورہ کیا اور اپگریڈیشن کے کاموں کا جائزہ لیا۔متعلقہ افسران نے چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کو ڈپلومیٹک انکلیو میں جاری تعمیر و مرمت، تزئین و آرائش اور اپ لفٹنگ کے کاموں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈپلومیٹک انکلیو کی اپگریڈیشن کیلئے تعمیر و مرمت، تزئین و آرائش اور اپ لفٹنگ کا کام تیزی کیساتھ جاری ہے اور گیٹ نمبر 2 پر جدید اور سمارٹ سکیورٹی سسٹم نصب کیا گیا ہے ۔ اسی طرح گیٹ نمبر 2 پر انڈر وہیکل سسٹم (Under Vehicle System) اور جدید بلاکرز بھی نصب کئے گئے ہیں۔ بریفنگ دیتے ہوئے انہیں بتایا گیا کہ ان اقدامات سے ڈپلومیٹک انکلیو کی مجموعی سکیورٹی کو مزید مؤثر اور مضبوط بنایا جاسکے گا۔ ڈپلومیٹک انکلیو کی باؤنڈری وال کی تزئین و آرائش کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے ۔ اسی طرح ڈپلومیٹک انکلیو میں خستہ حال روڈ کارپیٹنگ کا کام تیزی کیساتھ جاری ہے جسکو جلد ہی مکمل کرلیا جائیگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments