اعوان چوک 297:کلو غیر معیاری دال ، رنگ ضبط

اعوان چوک 297:کلو غیر معیاری دال ، رنگ ضبط

گجرات کے محلہ فیروز آباد میں سٹور پر چھاپہ، 380ساشے ممنوعہ گٹکا تلف

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے غیر معیاری اور مضر صحت اشیائے خورونوش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گوجرانوالہ کے علاقے اعوان چوک میں سنیکس یونٹ سے 297 کلو غیر معیاری دال اور رنگ ضبط کرکے پروڈکشن بند کر دی۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈی جی کی ہدایت پر کی گئی کارروائی کے دوران یونٹ کے پروڈکشن ایریا میں کھلی نالیاں اور ناقص سٹوریج انتظامات پائے گئے ، جبکہ پانی کی فلٹریشن کا مناسب انتظام بھی موجود نہیں تھا۔دوسری جانب گجرات کے اندرون شہر محلہ فیروز آباد میں ایک جنرل سٹور پر چھاپہ مار کر 380 ساشے ممنوعہ گٹکا تلف کر دیا گیا اور ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی منصور احمد کے مطابق خوراک کی تیاری سے ترسیل تک کڑی نگرانی جاری ہے اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...