طالب ہمارا سرمایہ،تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے، تصور حیات
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات (ہلال امتیاز، ستارہ امتیاز، تمغہ امتیاز) نے کہا ہے کہ ہمارے طالب ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں جنہیں بنیادی ضروری سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعبہ انگریزی زبان،شعبہ انگریزی ادب، شعبہ تاریخ ومطالعہ پاکستان اور شعبہ علوم اسلامیہ میں طالبات کے لئے کامن روم کے افتتاح کے موقع پر کیا۔۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات نے کہا کہ یہ تبادلہ وسائل کا دور ہے جس سے ہم بآسانہ طالب علموں کو ایک دوسرے کی کا کو آرڈی نیشن سے سہولیات فراہم کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طالبات کے لئے کامن روم کی اشد ضرورت تھی جس کے لئے انہیں آج یہ سہولت فراہم کردی گئی ہے جس میں طالبات نماز بھی ادا کرسکیں گی۔
وائس چانسلر نے مزید کہا کہ اس وقت ہمارے فارغ التحصیل طالب علم مختلف شعبہ ہائے زندگی کاروبار و ملازمت میں اپنی قیمتی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور ایلومینائی کے تعاون سے یونیورسٹی کے تعلیمی شعبہ جات میں سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے اس موقع پر خصوصی ہدایات جاری کیں کہ ہر تعلیمی شعبہ ہر سال ایلومینائی کا ایک سالانہ پروگرام منعقد کرے جو ادارے کے ساتھ قیمتی و یادگاری وابستگی، تعاون اور ہم آہنگی کا بہترین ذریعہ ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments