پاک جرمن سفارتی تعلقات کے 75 سال ، یومِ اتحاد کی تقریب

پاک جرمن سفارتی تعلقات کے 75 سال ، یومِ اتحاد کی تقریب

گورنر سندھ، ناصر شاہ، سعید غنی اور شازیہ مری سمیت اہم شخصیات کی شرکت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جرمن قونصل خانے کراچی میں جرمنی کے یومِ اتحاد کی 36ویں سالگرہ اور پاکستان و جرمنی کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر  پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں گورنر سندھ نہال ہاشمی، ناصر شاہ، سعید غنی اور شازیہ مری سمیت دیگر معزز شخصیات شریک ہوئیں۔ جرمن قونصل جنرل نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔تقریب کے دوران جرمن ثقافت اور صنعتی ترقی کو اجاگر کرنے کے لیے جرمنی کی معروف گاڑیوںکی نمائش کی گئی۔ اس کے علاوہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان 75 سالہ دوستی، سفارتی تعلقات اور تاریخی روابط کو تصویری نمائش کے ذریعے پیش کیا گیا۔نمائش میں پاک جرمنی تعلقات کے مختلف ادوار، باہمی تعاون اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی کی عکاسی کرنے والی تاریخی تصاویر بھی شرکاء کی توجہ کا مرکز رہیں۔تقریب میں پاکستان اور جرمنی کے درمیان سفارتی، اقتصادی، تعلیمی اور ثقافتی روابط کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ شرکاء نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...