ہسپتال میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کا حکم

 ہسپتال میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کا حکم

صفائی مزید بہتر بنائی جائے ، علاج کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا:عامر کریم

 خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے ڈپٹی کمشنر خانیوال حنا ارشد کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خانیوال کا دورہ کیا۔ اس دوران کمشنر نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے زیرِ علاج مریضوں سے ملاقات کی اور علاج معالجے ، ڈاکٹروں کی دستیابی اور مفت ادویات کی فراہمی کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔

کمشنر نے ہسپتال میں کی گئی شجرکاری اور جاری ترقیاتی و تعمیراتی کاموں کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے۔ کمشنر عامر کریم خاں نے واضح کیا کہ سرکاری ہسپتالوں میں صفائی، ادویات کی دستیابی اور علاج معالجے کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...