ڈی آئی جی 54ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے زیرِ تربیت افسران کی ملاقات
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہیڈکوارٹرز جواد طارق نے54ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے۔۔۔
زیرِ تربیت افسران اور سول سروسز اکیڈمی لاہور کے فیکلٹی ممبران سے ملاقات کی۔اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز نے زیرِ تربیت افسران کو اسلام آباد پولیس کے پیشہ ورانہ فرائض، ذمہ داریوں اور مختلف امور کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ انہوں نے وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کے قیام، جرائم کی روک تھام، عوام کی خدمت اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اسلام آباد پولیس کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات پر بھی بریفنگ دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments