25ہزارسکول ٹیچر انٹرنز کوڈیڑھ ماہ بعدبھی تنخواہ نہ ملی

25ہزارسکول ٹیچر انٹرنز کوڈیڑھ ماہ بعدبھی تنخواہ نہ ملی

پنجاب بھر میں بھرتی ہونیوالے ایس ٹی آئیز کو مشکلات ،فوری ادائیگی کامطالبہ

لاہور(خبر نگار)پنجاب بھر کے 25 ہزار سکول ٹیچر انٹرنز ڈیڑھ ماہ گزرنے کے باوجود تنخواہوں سے محروم ، فیز ون اور ٹو کے تحت بھرتی ہونیوالے ایس ٹی آئیز کوتنخواہیں ادا نہ کی جاسکیں، حکومت سے فوری ادائیگی کا مطالبہ جبکہ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ تنخواہوں کی ادائیگی جاری ہے ، تمام انٹرنز کو ایک دو روز میں تنخواہیں ادا کردی جائینگی۔سکول ٹیچر انٹرنز کا مؤقف ہے کہ فنڈز جاری ہونے کے باوجود انہیں تنخواہیں ادا نہیں کی جارہیں جس پر مالی مشکلات کا سامنا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...