پاکستان میں 3کروڑ 45لاکھ افراد ذیابیطس کے مرض میں مبتلا
مرض محض صحت کا مسئلہ نہیں بڑا معاشی اور ترقیاتی چیلنج بن چکا ،ڈاکٹر مختار بھرتھ
اسلام آباد ( نامہ نگار ،نیوز رپورٹر ) وزیر مملکت قومی صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا ہے کہ پاکستان میں تقریباً 3کروڑ 45لاکھ افراد ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہیں جو بالغ آبادی کا تقریباً ایک تہائی حصہ بنتا ہے ، یہ مرض محض صحت کا مسئلہ نہیں بلکہ ایک بڑا معاشی اور ترقیاتی چیلنج بھی بن چکا ہے جس سے نمٹنے کے لیے احتیاطی صحت کی پالیسیوں کو مضبوط بنانا اور بنیادی صحت کے نظام میں سرمایہ کاری کرنا ناگزیر ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یومِ ذیابیطس 2026 کے حوالے سے پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا نے ذیابیطس کی روک تھام کے حوالے سے پناہ کی خدمات کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی نظامِ صحت کی اصل کامیابی بیماریوں کے علاج سے زیادہ ان کی روک تھام میں مضمر ہے ، اس لیے ہمیں علاج کے ساتھ ساتھ بیماریوں سے بچاؤ اور بروقت تشخیص کو ترجیح دینا ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے وزیراعظم کے ذیابیطس سے بچاؤ اور کنٹرول پروگرام کے لیے 6 ارب 80 کروڑ روپے مختص کیے ہیں تاکہ اس بڑھتے ہوئے بوجھ کو کم کیا جا سکے ۔ وزیر مملکت نے اس بات پر زور دیا کہ میٹھے مشروبات پر ہیلتھ ٹیکس کا نفاذ اور غذائی اشیاء کی پیکنگ پر واضح انتباہی لیبلز لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے جبکہ بچوں کو غیر صحت بخش غذاؤں کی تشہیر سے محفوظ رکھنے کے لیے بھی مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments