سنگین مجرموں کی گرفتاری، ہنگامی اقدامات کا فیصلہ

سنگین مجرموں کی گرفتاری، ہنگامی اقدامات کا فیصلہ

ایک ماہ کے دوران 5پولیس مقابلے ، 5ڈاکو زیر حراست، 15مقدمات ٹریس،75اے کیٹیگری کے ملزم شامل4گروہوں کے 10ارکار گرفتار کرکے 35مقدمات ٹریس کئے ، 15موٹرسائیکل برآمد کرلئے ،سی پی او اختر فاروق

ملتان(نسیم یوسف) سٹی پولیس آفیسر ملتان اختر فاروق نے کہا ہے کہ ایک ماہ کے دوران پانچ پولیس مقابلوں میں سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث پانچ ملزموں کو گرفتار کیا قتل کے پندرہ مقدمات ٹریس کرکے ان کے چالان مکمل کئے مجموعی طور پر 298 اشتہاری ملزم گرفتار کئے جن میں 75 اے کیٹیگری اور 223 بی کیٹیگری کے ملزم تھے مجموعی طور پر 76 لاکھ مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا مجموعی طور پر چار گینگز کے کے دس ارکان گرفتار کرکے 35 مقدمات ٹریس کئے گئے 15 موٹرسائیکل برامد کئے گئے 85 لاپتہ خواتین اور 14 لاپتہ بچوں کو تلاش کرکے ورثا کے حوالے کیا گیا۔

ناجائز اسلحہ کے 64 مقدمات درج کئے گئے 294 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کئے گئے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔سی پی او ملتان اختر فاروق نے مزید کہا کہ ملتان کے نزدیکی اضلاع میں بطور ڈی پی او تعینات رہا اس لئے جنوبی پنجاب کا مزاج سمجھتا ہوں تعیناتی کو ایک ماہ ہوگیا ہے ۔ایک ماہ کے دوران سنگین واقعات ہوئے جس میں مزدور بچے وسیم عباس کو کچل کر قتل کیا گیا۔

تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقہ میں بیٹے نے اپنی والدہ اور دوبہنوں کو قتل کرکے حادثے کا رنگ دینے کی کوشش کی ،تھانہ کواتوالی کے علاقہ خاوند نے بیوی کو غیرت کے نام پر قتل کیا تھانہ شاہ شمس کے علاقہ خاتوں سے گینگ ریپ کا معاملہ تھا جبکہ نجی یونیورسٹی میں قتل کی واردات کو فوری ٹریس کیا گیا انہوں نے کہا کہ منشیات پر کوئی رعایت نہیں دی جائے گی فروخت کرنے اور خریدنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا پولیس میں کڑا احتساب موجود ہے اختیارات سے تجاوز کرنے والے کو سختی سے نمٹا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...