آرٹس کونسل، تیسری عالمی آرٹ نمائش شیئرڈ ہاریزن کا افتتاح

آرٹس کونسل، تیسری عالمی آرٹ نمائش شیئرڈ ہاریزن کا افتتاح

11 بین الاقوامی اور 19 پاکستانی فنکاروں کے فن پارے نمائش کے لیے پیش یہ فنکار جس ملک وشہر میں جائینگے ، سندھ وکراچی کانام روشن کرینگے ، ناصر شاہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آرٹس کونسل میں آب و تاب سے جاری تیسرے ورلڈ کلچر فیسٹیول 2026ء میں تیسری عالمی آرٹ نمائش ‘‘شیئرڈ ہاریزن’’ کا افتتاح کردیا گیا۔ مہمان خصوصی وزیرِ بلدیات، ہاؤسنگ و ٹاؤن پلاننگ سندھ سید ناصر حسین شاہ نے صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کے ہمراہ نمائش کا افتتاح کیا۔ نمائش میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کے 11 بین الاقوامی اور 19 پاکستانی فنکاروں کے فن پارے نمائش کیلئے پیش کیے گئے ۔اس موقع پروزیرِ بلدیات، ہاؤسنگ و ٹاؤن پلاننگ سندھ سید ناصر حسین شاہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے فنکار یہاں موجود ہیں جو ہمارے لیے ایک قیمتی اثاثہ ہیں۔ یہ فنکار جس ملک اور شہر میں بھی جائینگے ، پاکستان، صوبہ سندھ اورشہر کراچی کامثبت تشخص اور خوبصورت تاثر اپنے ساتھ لیکر جائینگے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آرٹس کونسل کراچی کانہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں ہے ۔ اسکا تمام ترکریڈٹ احمد شاہ اور انکی پوری ٹیم کو جاتا ہے ۔ صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی محمد احمد شاہ نے کہا کہ ورلڈ کلچر فیسٹیول میں ہر پانچ دن بعد ایک نئی نمائش پیش کی جاتی ہے ۔ ہمارے پاس تقریباً 16 میورل آرٹسٹس اور دنیا بھر سے 60 کے قریب فنکار موجود ہیں جبکہ پاکستان کے دو سے تین سو بہترین نوجوان اور سینئر فنکاروں کا کام بھی یہاں پیش کیا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...