ڈی پی او میانوالی کی کچہ پکہ موڑ، عوامی خدمت مرکز کندیاں میں کھلی کچہری
کندیاں (نمائندہ دنیا) ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی جانب سے کچہ پکہ موڑ، عوامی خدمت مرکز کندیاں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا
کھلی کچہری میں ڈی ایس پی پپلاں ملک حق نواز میکن، ایس ایچ او کندیاں کلیم اللہ خان، ایس ایچ او پپلاں جاوید اقبال خان اور ایس ایچ او ہرنولی سمیت دیگر پولیس افسران موجود تھے اس موقع پر علاقہ مکینوں نے اپنے مسائل اور شکایات براہ راست ڈی پی او میانوالی کے سامنے پیش کیں ۔
ڈی پی او وقار عظیم کھرل نے شہریوں کی درخواستیں اور شکایات توجہ سے سنیں اور ان کے حل کے لیے متعلقہ پولیس افسران کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر میرٹ کے مطابق حل کیا جائے اور شکایات کے ازالے میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی، پولیس اور عوام کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانا اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنانا ہے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments