کمشنر کی ملکوال میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے
سہولت بازار کا جائزہ لیا، گرلز کالج اورتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھی گئے
ملکوال (نمائندہ دنیا) کمشنر گوجرانوالہ و گجرات ڈویژن چوہدری محمد علی نے ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین عدیل حیدر کے ہمراہ میونسپل کمیٹی ملکوال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران کے قائم مقام صدر عدنان محمود چوہدری، نائب صدر خرم شہزاد بھلر، جنرل سیکرٹری زاہد محمود بھیروی، حاجی ذوالفقار حسین، غضنفر وئیس اور راؤ محمد عمران نے ان کا استقبال کیا اور گلدستہ پیش کیا۔ کمشنر نے کھلی کچہری میں آنے والے سائلین کے مسائل اور شکایات سنیں اور بعض مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔ تاجر رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ مارکیٹ کمیٹی ملکوال کو فوری طور پر بحال کیا جائے ۔ بعدازاں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے سہولت بازار کا جائزہ لیا۔ انہوں نے گورنمنٹ گرلز کالج کا بھی دورہ کیا اور پرنسپل و اساتذہ کی کارکردگی کو سراہا۔ کمشنر چوہدری محمد علی نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ملکوال کا دورہ بھی کیا اور وارڈز، ایمرجنسی، فارمیسی سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments