روڈ کٹنگ کی اجازت اور کام کی تفصیلات سے متعلق اہم اجلاس

روڈ کٹنگ کی اجازت اور کام کی تفصیلات سے متعلق اہم اجلاس

متعلقہ محکمے روڈ کٹنگ سے قبل منصوبہ بندی،باہمی رابطہ کاری کو یقینی بنائیں،کمشنر

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن سلمان غنی کی زیر صدارت کمشنر آفس راولپنڈی میں روڈ کٹنگ کی اجازت اور کام کی تفصیلات سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سید نذارت علی، ایڈیشنل کمشنر کوراڈینیشن کاشف حسین و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بریفنگ دیتے بتایا گیا کہ سمارٹ نیٹ کی جانب سے سکائی47فائبر آپٹکس کیبل بچھانے کے منصوبے کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ پہلا حصہ کیپیٹل سمارٹ سٹی اقبال گیٹ تا شاہکاف پل 18.20 کلومیٹر ہے ۔ اس حصے پر کام مکمل کرنے کے لئے 21 دنوں کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے ۔ اسی طرح دوسرا حصہ کیپیٹل سمارٹ سٹی گندھارا گیٹ تا گھورکپور 29.50 کلو میٹر شامل ہے ، اسے مکمل کرنے کے لئے 28 دنوں کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی۔کمشنر نے کہا کہ حکومتی ادارے کاروباری افراد کے لئے آسانی فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں تاکہ معیشت کا پہیہ چلتا رہے تاہم انہیں بھی اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ عوام کو تنگی نہ ہو۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مجوزہ قوانین اور ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے ۔ کمشنر نے کہا کہ شہری علاقوں میں سڑکوں کی کٹائی سے عوام کو مشکلات اور ٹریفک مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، اس لیے تمام متعلقہ محکمے روڈ کٹنگ سے قبل مکمل منصوبہ بندی اور باہمی رابطہ کاری کو یقینی بنائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...