انسدادِ سموگ اور صفائی اقدامات تیز کرنے کی ہدایت
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں انسدادِ سموگ اقدامات، کھلے مین ہولز کو ڈھانپنے اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت جاری ستھرا پنجاب پروگرام کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گی
ا۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے انسدادِ سموگ کے لیے جاری اقدامات پر عملدرآمد کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے اور آلودگی کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف مؤثر اور نتیجہ خیز اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رکھے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments