آر پی او کی جڑانوالہ میں کھلی کچہری، 100سائلین کی شکایات سنیں

آر پی او کی جڑانوالہ میں کھلی کچہری، 100سائلین کی شکایات سنیں

داد رسی کے لیے متعلقہ پولیس افسران کو موقع پر ہی ضروری احکامات جاری

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد انعام الرحمن ملک نے جڑانوالہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں تحصیل جڑانوالہ سے تعلق رکھنے والے 100 سے زائد سائلین نے شرکت کرکے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں۔اس موقع پر ایس پی جڑانوالہ اختر علی وینس، ڈی ایس پی ساجد محمود سوہل، ڈی ایس پی مظہر حسین اور تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز بھی موجود تھے ۔آر پی او انعام الرحمن ملک نے سائلین کی شکایات انفرادی طور پر سنیں اور ان کی داد رسی کے لیے متعلقہ پولیس افسران کو موقع پر ہی ضروری احکامات جاری کیے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر میرٹ کے مطابق ازالہ یقینی بنایا جائے اور کسی بھی سائل کو غیر ضروری دفتری کارروائیوں میں نہ الجھایا جائے ۔آر پی او فیصل آباد نے کہا کہ ریجن بھر میں امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے سرچ آپریشنز اور سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ روایتی پولیسنگ اور تھانہ کلچر میں تبدیلی لا کر عوام دوست پولیسنگ کو فروغ دینا پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...