گجرات:اربن فلڈنگ سے بچاؤ کیلئے واسا کے حفاظتی اقدامات تیز

گجرات:اربن فلڈنگ سے بچاؤ کیلئے واسا کے حفاظتی اقدامات تیز

گجرات (سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی گرانٹ کے تحت گجرات شہر کو اربن فلڈنگ کے ممکنہ خطرات سے محفوظ بنانے اور شدید بارشوں کے دوران شہری آبادیوں میں پانی داخل ہونے سے روکنے کیلئے حفاظتی اقدامات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد کی ہدایات پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا گجرات کاشان حفیظ بٹ کی نگرانی میں شہر اور گردونواح کے علاقوں مہسم، ماجرہ پلی اور چچیاں میں نکاسی آب کے نظام کو مؤثر بنانے ، ڈرینز کی بہتری اور حفاظتی بندوں کو مضبوط کرنے کے کام تیزی سے جاری ہیں۔ مختلف نالوں کی مزید گہرائی کیلئے کھدائی کی جا رہی ہے تاکہ بارش کے پانی کی نکاسی کی گنجائش بڑھائی جا سکے اور آئندہ مون سون کے دوران شہری آبادیوں کو اربن فلڈنگ سے محفوظ رکھا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...