ڈپٹی کمشنر میانوالی کا واں بھچراں اور علاقہ شادیہ کا دورہ ،صفائی کے انتظام کو چیک کیا

ڈپٹی کمشنر میانوالی کا واں بھچراں  اور علاقہ شادیہ کا دورہ ،صفائی کے  انتظام کو چیک کیا

واں بھچراں( نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا کا اور علاقہ شادیہ اور چک قدرت آباد کا دورہ صفائی کے انتظام کو چیک کیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے گزشتہ روز دورہ کیا،صفائی ستھرائی کے نظام، تجاوزات اپریشن اور گرین بسوں کے نو تعمیر شدہ بس اسٹینڈز کا معائنہ کیا۔انھوں نے ستھرا پنجاب حکام کو اڈا، قبرستان اور گرین بسوں کے بس اسٹینڈ زکے اطراف صفائی ستھرائی یقینی بنانے جبکہ ایس ڈی ای او پیرا کو اڈے کے اطراف مختلف مقامات پر لگائی جانیوالی غیر قانونی ریڑھیوں کو ایک مقام پر اکٹھا کر کے ریڑھی بازار قائم کر کے تجاوزات کو ختم کرنیکی ہدایت کی۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر میانوالی کو ہدایت کی کہ واں بھچراں میں موجود گندم کے گودام سے متعلق محکمہ خوراک سے رپورٹ لی جا ئے وہاں سے غیر قانو نی تجاوزات کو ختم کروا کر صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جا ئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...