اینٹی انکروچمنٹ اسکواڈ کے فیلڈ عملے کے لیے یونیفارم متعارف
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن کے اینٹی انکروچمنٹ اسکواڈ کے فیلڈ عملے کے لیے مخصوص اور باقاعدہ یونیفارم متعارف کروا دیا گیا ہے ۔
ریگولیشن آفسیر زویا بلوچ کی نگرانی میں اس اقدام کا مقصد فیلڈ اسٹاف کی واضح شناخت، ادارہ جاتی نظم و ضبط اور سرکاری کارروائیوں میں پیشہ ورانہ طرزِ عمل کو یقینی بنانا ہے ۔ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے ہدایت کی ہے کہ اینٹی انکروچمنٹ اسکواڈ کا تمام فیلڈ عملہ دورانِ ڈیوٹی مقررہ یونیفارم لازمی پہنے۔
اور یونیفارم کے بغیر کسی اہلکار کو فیلڈ میں کام کرنے کی اجازت نہ دی جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس ہدایت کی خلاف ورزی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مخصوص یونیفارم سے اینٹی انکروچمنٹ عملے کی عوام میں شناخت آسان ہوگی اور شہری باآسانی سرکاری اہلکاروں اور غیر متعلقہ افراد میں فرق کر سکیں گے ۔ اس اقدام سے سرکاری اہلکاروں کا روپ دھار کر شہریوں کو ہراساں کرنے ، بلیک میل کرنے یا ناجائز فائدہ اٹھانے والے عناصر کی حوصلہ شکنی بھی ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے فیلڈ آپریشنز میں شفافیت، جوابدہی اور پیشہ ورانہ اندازِ کار کو یقینی بنانا اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments