جعلی امیدوار سمیت 4طلبہ نقل کرتے رنگے ہاتھوں دھرلئے گئے
لاہور(خبر نگار )تعلیمی بورڈ لاہور کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ دوسرے سالانہ امتحانات کے کنٹرولر امتحانات کے امتحانی مراکز کے دورے، طلبہ کیخلاف یو ایم سی کیس درج کرا دئیے۔
گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول کے سنٹرمیں حرا الیاس کو اریشہ فاطمہ کی جگہ امتحان دیتے پکڑا گیا۔ شیخوپورہ اور لاہور کینٹ کے امتحانی مراکز میں سوکس کے پیپر پر طہٰ اور سعد ندیم جبکہ دیو سماج روڈ اور لانس روڈ کے امتحانی مراکز میں کیمسٹری کے پرچے میں زائنہ ارشد اور ابوذر کو نقل کرتے پکڑا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments