ہارٹیکلچر ایجنسی کے انتظامی، امور سے متعلق چھ نکاتی ایجنڈے پر غور

ہارٹیکلچر ایجنسی کے انتظامی، امور سے متعلق چھ نکاتی ایجنڈے پر غور

ہارٹیکلچر ایجنسی کے انتظامی، امور سے متعلق چھ نکاتی ایجنڈے پر غور سائیکل اسٹینڈ فیس کے شیڈول میں ردوبدل کی تجاویز بھی بورڈ کے سامنے پیش

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ہارٹیکلچر ایجنسی سرگودھا کے بورڈ کا اجلاس تین سال کے وقفے کے بعد چیئرمین بورڈ حسین احمد رضا چوہدری کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایجنسی کے انتظامی، مالی اور عملی امور سے متعلق چھ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا جبکہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میں ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی سرگودھا محمد ارشد وٹو سمیت فنانس، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ، ہاؤسنگ اور پنجاب پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، جبکہ ماحولیات، لوکل گورنمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندگان اجلاس میں شریک ہوئے ۔ اجلاس میں ایجنسی کے مالی وسائل اور آمدن میں اضافے کے لیے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔

 جن میں ادارہ کی حدود میں اضافہ ، آئندہ مالی سال کے لیے اشتہارات کی فیس اور سائیکل اسٹینڈ فیس کے موجودہ شیڈول میں ردوبدل کی تجاویز بھی بورڈ کے سامنے پیش کی گئیں۔ بورڈ اجلاس میں فنانس ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ نوٹیفکیشنز کو اپنانے اور ان پر عملدرآمد، ملازمین کی ترقیوں سے متعلق امور اور ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی منظوری سمیت دیگر انتظامی و مالی معاملات پر بھی غور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہارٹیکلچر ایجنسی سرگودھا کے بورڈ کا اجلاس طویل وقفے کے بعد منعقد ہونا ادارے کے انتظامی و مالی معاملات کو بہتر بنانے کی جانب اہم پیش رفت ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...