ایل سی ڈبلیویو:اہم انسٹیٹیوٹس،شعبے مستقل سربراہوں سے محروم

ایل سی ڈبلیویو:اہم انسٹیٹیوٹس،شعبے مستقل سربراہوں سے محروم

سربراہ نہ ہونے پراہم امور متاثر، تعیناتیوں ،نمائندگی کا معاملہ حل کیاجائے :اساتذہ

لاہور(عاطف پرویز سے )لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں متعدد اہم انسٹیٹیوٹس اور شعبے مستقل سربراہوں سے محروم، روتھ فاؤ انسٹیٹیوٹ آف لیڈرشپ اینڈ لرننگ، انسٹیٹیوٹ آف لینگویجز، انسٹیٹیوٹ آف فارمیسی،انسٹیٹیوٹ آف ڈیزائن اینڈ ویژول آرٹس ، بزنس انکیوبیشن سینٹر ،کوالٹی انہانسمنٹ سیل اور اوریک سمیت دیگر شعبوں میں مستقل سربراہوں کی تعیناتی نہ ہونے سے انتظامی وتعلیمی امور متاثر اوران پرسوالات اٹھ رہے ہیں۔دوسری جانب یونیورسٹی اساتذہ نے سینڈیکیٹ میں نمائندگی نہ ملنے پر تحفظات کا اظہار کرتے کہاہے کہ یونیورسٹی ایکٹ کے مطابق ڈینز اور ڈائریکٹرز سینڈیکیٹ کا حصہ ہوتے ہیں تاہم اساتذہ کو سینڈیکیٹ میں نمائندگی حاصل نہیں۔ اساتذہ نے مستقل تعیناتیوں اور نمائندگی کا معاملہ حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ یونیورسٹی ترجمان کے مطابق مستقل ڈائریکٹرز اور ڈینز کی تعیناتیوں کا عمل جاری ہے اور آئندہ مارچ تک تمام عہدوں پر مستقل تعیناتیاں کردی جائینگی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...