بارہ مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
شاہراہ فیصل پر اجازت نہیں ،جلسہ مزار قائد کے برابر والے گراؤنڈ میں کرلیں ہمیشہ عوامی خدمت ترجیح ، کچھ عناصر شہر کی ترقی سے خوش نہیں ہیں ،میئر
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ایم کیو ایم کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ شہر میں دوبارہ بارہ مئی نہیں ہونے دیں گے ، اگر ایم کیو ایم کو جلسہ کرنا ہے تو مزار قائد کے برابر والا گاؤنڈ موجود ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق کے مطابق مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کہا ہے کہ کراچی کے مختلف ٹاؤنز میں سڑکوں، نکاسی آب کے نظام اور بنیادی شہری انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے ، چنیسر ٹاؤن میں 301.433 ملین روپے کی لاگت سے مختلف ترقیاتی منصوبے شروع کیے جارہے ہیں جن کی تکمیل سے علاقے کے شہریوں کو آمدورفت کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی اور نکاسی آب کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کچھ عناصر شہر کی ترقی سے خوش نہیں ہیں،شاہراہ فیصل پر جلسے کی اجازت نہیں ہوگی ،جلسہ کرنا ہے تو مزار قائد کے برابر گراونڈ پر کرے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز ضلع شرقی کے چنیسر ٹاؤن میں محمودآباد پولیس اسٹیشن سے چاندنی چوک تک 100 فٹ چوڑی سڑک کی بہتری اور بحالی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آج شہر میں ہر جگہ ترقیاتی کام ہوتے نظر آرہے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی ہے اور جہاں عوام نے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو عزت دی، وہاں ان کے منتخب نمائندوں نے عملی طور پر کام کرکے دکھایا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments