تمام محکموں کو ذمہ داری کے ساتھ کام کرنا ہوگا، کمشنر
تمام محکموں کو ذمہ داری کے ساتھ کام کرنا ہوگا، کمشنر تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ، اجلاس سے خطاب
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں تمام محکموں کے سربراہان کا ایک اہم اجلاس ہوا۔ اس موقع پر ستھرا پنجاب پروگرام کی پیش رفت، عوامی فلاح و بہبود کے جاری منصوبوں اور ضلع کے داخلی راستوں کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔کمشنر سرگودھا حافظ شوکت علی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت کا معیار بلند کرنے کے لیے تمام محکموں کو باہمی رابطے اور ذمہ داری کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔انہوں نے ہدایت کی کہ سکولوں کی حالتِ زار کو بہتر بنایا جائے تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول مہیا کیا جائے اور ہسپتالوں اور مراکزِ صحت میں عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔کمشنر سرگودھا نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت کام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خصوصاً منکیرہ کی جانب صفائی کے انتظامات پر توجہ دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی ڈیپ کلیننگ کی جائے تاکہ شہر کو بہتر انداز میں پیش کیا جا سکے ۔اور دیہی علاقوں کو بھی صفائی مہم میں شامل کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments