برائلر گوشت 592روپے کلو، انڈے 271کے درجن

برائلر گوشت 592روپے کلو، انڈے 271کے درجن

انڈے 4روپے مہنگے ،بازاروں میں سبزیوں کے نرخ بھی کم نہ ہوسکے

لاہور (کامرس رپورٹر سے )برائلر گوشت کانرخ سیزن کی انتہائی حد تک پہنچ گیا، بدستور 592 روپے کلو جبکہ صافی گوشت نرخ 700 روپے کلو ہے ۔ موسم خنک ہونے کیساتھ ہی انڈوں کے نرخ بھی بڑھنے لگے ،فارمی انڈے 4روپے مہنگے ہونے سے 271 روپے درجن ہو گئے ۔ سبزیوں کے نرخ بھی کم نہ ہوسکے ۔ سبزی مارکیٹ میں ٹماٹر کا سرکاری نرخ 10 روپے کمی کے بعد بھی 185 روپے کلو مقرر ہوا جبکہ مارکیٹ میں درجہ اول ٹماٹر 200روپے کلوفروخت ہورہاہے ۔درجہ دوم ٹماٹر کا ی نرخ 150 ،مارکیٹ میں 180 روپے کلو ہے ۔پیاز کا مقررہ نرخ 190 ،مارکیٹوں میں درجہ اول پیاز 220 اور مکس200روپے کلو مل رہاہے ۔ آلو کا سرکاری نرخ ایک روپے کمی سے 52 ،مارکیٹ میں درجہ اول آلو 70 روپے کلو ،سبز مرچ کا نرخ 130 مگر 150روپے کلو فروخت ہو رہی ،شملہ مرچ کا نرخ 10روپے اضافے سے 230، مارکیٹ میں 250 ،ٹینڈے کا نرخ 10 روپے اضافے سے 190 جبکہ 220 روپے کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔لہسن چائنہ کا نرخ 440،مارکیٹ میں 500، ادرک چائنہ کا سرکاری نرخ 360 ،مارکیٹ میں 400 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...