کوٹ ادو میں الیکٹرک بس منصوبے کی تیاریوں کا معائنہ
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کوٹ ادو میں الیکٹرک بسز منصوبے پر پیش رفت جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر محمد جواد حیدر شاہ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز محمد اسد علی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد یوسف کے ہمراہ الیکٹرک بسوں اور چارجنگ پوائنٹ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ حکام نے انہیں بسوں، چارجنگ سسٹم، پارکنگ اور آپریشنل انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے منصوبے کے تحت فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ کوٹ ادو کے شہریوں کے لیے اہم سہولت ہے، جس سے انہیں جدید، آرام دہ اور ماحول دوست سفری سہولیات میسر آئیں گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبے کو مؤثر انداز میں فعال بنانے کے لیے تمام انتظامی اور تکنیکی امور بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments