ہارٹی کلچر اتھارٹی کی شجرکاری مہم ، گرین بیلٹس کا بیوٹیفکیشن منصوبہ مکمل

ہارٹی کلچر اتھارٹی کی شجرکاری مہم ، گرین بیلٹس کا بیوٹیفکیشن منصوبہ مکمل

شہر میں ایک ہزار پودے لگائے گئے ، 500سے زائد املتاس،بوگن ویلیا کی شجرکاری

ملتان (وقائع نگار خصوصی )ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان نے شہر میں مزید ایک ہزار سے زائد پودوں اور درختوں کی شجرکاری مکمل کر لی۔ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن نے شجرکاری امور کا جائزہ لیا۔ اور احکامات جاری کر دیئے ۔گرین بیلٹس کے دورہ کے موقع پر ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن نے کہا کہ املتاس، اشوک، ٹرمینیلیا، پلکن، بوگن ویلیا سمیت سایہ دار درختوں اور پودوں کی شجرکاری جاری۔متی تل گرین بیلٹ پر پانچ سو سے زائد املتاس اور بوگن ویلیا کی شجرکاری مکمل۔

چوک کمہاراوالاں، اولڈ شجاع آباد روڈ، خانیوال روڈ اور شہر کی اندورنی اور بیرونی شاہراہوں پر شجرکاری اور گھاس لگانے کا عمل جاری۔انھوں نے مزید کہا کہ شہر کو گرین کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں۔اہم شاہراہوں اور گرین بیلٹس پر سایہ دار درختوں کی شجرکاری کی جارہی ہے۔ سموگ اور آلودگی کے خاتمے کے لئے شجرکاری وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ گرین بیلٹس اور پارکوں میں پودوں پر چھڑکاؤ کا سلسلہ بھرپور انداز سے جاری ہے ۔شہر میں شجرکاری، بیوٹیفکیشن اور لائیٹس کی تنصیب کا سلسلہ جاری رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...