گرین ٹریکٹر سکیم، خوش نصیب کسانوں میں چابیاں تقسیم
کسانوں کی فلاح و بہبود اور سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات جاری : ڈپٹی کمشنر
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت کامیاب قرعہ اندازی میں منتخب ہونے والے خوش نصیب کسانوں میں ٹریکٹرز کی چابیاں تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ڈپٹی کمشنر محمد جواد حیدر شاہ اور سابق رکن صوبائی اسمبلی ملک غلام قاسم ہنجرا نے شرکت کی اور کامیاب کسانوں میں ٹریکٹرز کی چابیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر کسانوں اور دیگر متعلقہ افراد کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
ڈپٹی کمشنر نے کامیاب کسانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ گرین ٹریکٹر سکیم کا بنیادی مقصد کاشتکاروں کو جدید زرعی مشینری فراہم کرنا، زرعی شعبے کو ترقی دینا اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے مواقع پیدا کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق کسانوں کی فلاح و بہبود اور انہیں سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ سکیم سے کاشتکاروں کو جدید مشینری کے حصول میں مدد ملے گی، جس سے زرعی سرگرمیوں میں بہتری اور شعبے کو مزید استحکام حاصل ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments