محتسب پنجاب ٹیم کا لائیو سٹاک دفتر کا دورہ، کارکردگی کو سراہا

محتسب پنجاب ٹیم کا لائیو سٹاک دفتر کا دورہ، کارکردگی کو سراہا

ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد عثمان مرزا نے محکمہ کی جاری سرگرمیوں پر بریفنگ دی

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)محتسب پنجاب ریجنل آفس کے ایڈوائزرز اسلم حیات سیال (کنسلٹنٹ فیصل آباد-I)، محمد نواز خالد اربی (ایڈوائزر فیصل آباد-II) اور ڈاکٹر طارق سردار (ایڈوائزر فیصل آباد-III) نے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک فیصل آباد کے دفتر کا دورہ کیا۔دورے کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک جڑانوالہ ڈاکٹر محمد عثمان مرزا نے محکمہ کی جاری سرگرمیوں اور اہم آپریشنل اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ میں فلیگ شپ پروگرامز جیسے پنجاب لائیو اسٹاک کارڈ، TNVR آپریشنز، ویٹرنری ہسپتال سروسز اور محکمہ کی مجموعی کارکردگی و کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا۔ایڈوائزرز نے محکمہ لائیو اسٹاک کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے سروس ڈیلیوری میں نمایاں بہتری کو تسلیم کیا اور جاری اقدامات کے مؤثر نفاذ پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے خطے میں مویشی پال حضرات کی سہولت کے لیے محکمہ کے عزم کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں