منہاج القرآن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کے اعزاز میں ظہرا نہ
میاں سہیل مقصود اور رانا رب نواز انجم نے میاں کاشف محمود کو مبارکباد دی
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام نومنتخب مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں کاشف محمود کے اعزاز میں ایک خصوصی ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں ڈویژنل ناظم TMQ میاں سہیل مقصود، ڈویژنل جنرل سیکرٹری PAT رانا رب نواز انجم، سید حمایت رسول شاہ، محمد ارشد مغل، حافظ سرفراز احمد، زاہد اقبال طاہر، ملک سرفراز قادری، خالد رفیق سندھو، غلام محمد قادری، مون چیمہ، چودھری سہیل شوکت، میاں ساجد حسین، چودھری مسعود محسن، حافظ محمود الحسن، میاں ظہور انور، دلبر حسین اعوان، غلام مصطفی ڈوگر اور میاں محمد فیاض سمیت دیگر ضلعی و تحصیلی عہدیداروں نے شرکت کی۔ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے میاں سہیل مقصود اور رانا رب نواز انجم نے میاں کاشف محمود کو مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔انہوں نے کہا کہ تنظیمی امور میں بہتری آئے گی اور عوامی سطح پر پارٹی کا پیغام زیادہ مؤثر انداز میں پہنچے گا۔ میاں کاشف محمود نے اپنے خطاب میں میاں سہیل مقصود کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو سیاسی استحکام کی اشد ضرورت ہے ۔