اتحاد بین المسلمین کیلئے کام کرنا وقت کی ضرورت :آصف رضا

 اتحاد بین المسلمین کیلئے کام کرنا وقت کی ضرورت :آصف رضا

معاشرے میں برداشت، اتفاق اور بھائی چارے کی فضا قائم کرنا ہوگی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)امن و استحکام اور اتحاد بین المسلمین کے فروغ کے لیے کام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ موجودہ حالات میں تمام مکاتبِ فکر کو باہمی ہم آہنگی کے ساتھ ملک و قوم کی بہتری کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے اور معاشرے میں برداشت، اتفاق اور بھائی چارے کی فضا قائم کرنا ہوگی۔ان خیالات کا اظہار پروفیسر پیر میاں محمد آصف رضا قادری، ڈویژنل صدر پاکستان سنی تحریک و ممبر ضلعی امن کمیٹی نے وفد کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) انور علی کانجو سے تعارفی ملاقات کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا سنی تحریک ہمیشہ شہر میں قیامِ امن، مذہبی رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی، جبکہ اس مقصد کے حصول کے لیے علما و مشائخ کو بھی بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔اس موقع پر انور علی کانجو نے وفد کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہر میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام طبقات سے مسلسل رابطے میں ہے ۔ انہوں نے پاکستان سنی تحریک کی خدمات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مذہبی و سماجی حلقے امن و استحکام کیلئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں