جھنگ:ریسکیو 1122 کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری

جھنگ:ریسکیو 1122 کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری

2,728 کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 117 افراد جاں بحق ہوئے

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 جھنگ نے ماہ مارچ کے دوران مجموعی طور پر 25,287 کالز موصول کیں، جن میں 6,583 ایمرجنسی کالز شامل تھیں۔ دیگر کالز میں 2,109 غیر ضروری/غیر متعلقہ، 12,525 ڈسٹورٹڈ/نامکمل، 4,066 معلوماتی کالز جبکہ غلط کالز کی تعداد نہایت کم رہی۔ریسکیو 1122 نے تمام ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس فراہم کیا۔

جن میں 1,052 روڈ ٹریفک حادثات، 4,993 میڈیکل ایمرجنسیز، 24 آگ لگنے کے واقعات، 115 کرائم کیسز، 166 اونچائی سے گرنے کے واقعات اور دیگر متفرق ایمرجنسیز شامل ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق اوسط یومیہ 231 ایمرجنسیز پر رسپانس کیا گیا جبکہ شہری و دیہی علاقوں میں اوسط رسپانس ٹائم 8.91 منٹ ریکارڈ کیا گیا۔مجموعی طور پر 6,800 افراد کو ریسکیو کیا گیا، جن میں 3,955 کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی، 2,728 کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 117 افراد جاں بحق ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں