نان کسٹم پیڈ سگریٹس کی بڑی کھیپ برآمد، 4 دکانیں سیل

نان کسٹم پیڈ سگریٹس کی بڑی کھیپ برآمد، 4 دکانیں سیل

40 لاکھ روپے مالیت کے 25 ہزار سے زائد سگریٹ پیکٹس قبضے میں لے لیے

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پیرا فورس نے ضلع بھر میں غیر قانونی کاروبار کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے نان کسٹم پیڈ امپورٹڈ سگریٹس کی بھاری کھیپ برآمد کر لی۔مختلف علاقوں میں کی گئی کارروائیوں کے دوران تقریباً 40 لاکھ روپے مالیت کے 25 ہزار سے زائد سگریٹ پیکٹس قبضے میں لے لیے گئے ۔ کارروائی کے دوران 4 دکانوں کو سیل بھی کیا گیا۔انفورسمنٹ آفیسر پیرا فورس انیلہ بلوچ کے مطابق برآمد شدہ سگریٹس کو مزید قانونی کارروائی کے لیے محکمہ ایکسائز کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایڈمنسٹریٹر پیرا فورس واثق عباس ہرل نے کہا کہ غیر قانونی کاروبار کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کے مطابق نان کسٹم سگریٹس کی فروخت قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ جرائم کے فروغ کا سبب بھی بنتی ہے ۔ڈسٹرکٹ آفیسر پیرا فورس مزمل حسین نے کہا کہ ضلع بھر میں نان کسٹم اشیاء کی خرید و فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ غیر قانونی سرگرمیوں کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں