گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج چنیوٹ میں بی ایس فزکس پروگرام کی منظوری
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ ہائر ایجوکیشن نے گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج چنیوٹ میں بی ایس (BS) فزکس پروگرام شروع کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔
یہ اہم کامیابی پرنسپل محمد لقمان عالم وینس اور کالج کے سینئر اساتذہ کی کاوشوں کا نتیجہ قرار دی جا رہی ہے ۔اس سلسلے میں پرنسپل محمد لقمان عالم وینس کے ساتھ پروفیسر محمد ناصر علوی، ڈاکٹر علی عباس، ڈاکٹر محمد عرفان اور شعبہ فزکس کے صدر پروفیسر نعیم احمد ہرل نے مشترکہ طور پر بھرپور محنت کی۔اس اہم منصوبے میں مقامی ایم پی اے مولانا محمد الیاس چنیوٹی کا خصوصی تعاون بھی شامل رہا، جس کی بدولت محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پروگرام کی منظوری دی۔