ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، صفائی چیک کی

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کا شہر کے  مختلف علاقوں کا دورہ، صفائی چیک کی

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ایڈمنسٹریٹر و ایم ڈی ستھرا پنجاب واثق عباس ہرل کا صبح سویرے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، صفائی ستھرائی، عملہ کی حاضری کو چیک کیا اور شہریوں سے صفائی بارے فیڈ بیک لیا۔۔۔

 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے عملہ صفائی کو تاکید کی کہ تمام علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر صبح سویرے معمولات زندگی شروع ہونے سے پہلے صفائی ستھرائی ہونی چاہیے اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی، علاوہ ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل واثق عباس ہرل نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول وارث آباد محلہ لاہوری گیٹ چنیوٹ کا بھی دورہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں