جامع مسجد صابری واٹر ورکس روڈ میں جمعۃ المبارک کا خصوصی خطاب ہو گا
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)سابق امیر جماعت اہلسنت جڑانوالہ علامہ مفتی محمد شہباز حسین چشتی خطبہ جمعۃ المبارک میں قرآن کریم میں حضرت خضرؑ اور حضرت ذوالقرنینؑ کے ذکر کے موضوع پر جامع مسجد صابری واٹر ورکس روڈ میں خطاب فرمائیں گے۔
مفتی شہباز حسین چشتی، فاضل بھیرہ شریف، آج نمازِ جمعہ کے خطبہ میں اس موضوع پر ایمان افروز اور جامع خطاب کریں گے ۔ خطبہ کا آغاز ٹھیک 1 بجے ہوگا۔