بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام،جڑانوالہ میں خواتین کا سروے

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام،جڑانوالہ میں خواتین کا سروے

مقصد زیادہ سے زیادہ مستحق خواتین کو امدادی پروگرام میں شامل کرنا ہے

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین کی رجسٹریشن اور سروے کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں پروگرام کے دفتر میں فری سروے کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔انچارج بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر جڑانوالہ ظہیر عباس کے مطابق تحصیل بھر میں مستحق خواتین کی نشاندہی کے لیے یہ سروے مکمل طور پر مفت ہے اور اس کا مقصد زیادہ سے زیادہ مستحق خواتین کو حکومتی امدادی پروگرام میں شامل کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے ذریعے مستحق خواتین کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ بہتر معاشی حالات حاصل کر سکیں۔ اس موقع پر خواتین سے اپیل کی گئی کہ وہ درست معلومات فراہم کریں اور سروے ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ شفاف اور بروقت اندراج یقینی بنایا جا سکے ۔انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام حکومت کی جانب سے کم آمدنی والے خاندانوں کی معاونت کے لیے ایک اہم قدم ہے ، جس سے مستحق خواتین کو معاشی سہارا ملے گا اور ان کی زندگی میں بہتری آئے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں