چنیوٹ:ڈسٹرکٹ کوارڑنیشن کمیٹی اجلاس ، ترقیاتی منصوبوں پر غور

چنیوٹ:ڈسٹرکٹ کوارڑنیشن کمیٹی اجلاس ، ترقیاتی منصوبوں پر غور

سکیورٹی کی صورتحال کے حوالے سے ڈی پی اور ڈاکٹر نوید عاطف نے بریفنگ دی

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ کوارڑنیشن کمیٹی ہوم ڈیپارٹمنٹ اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس چنیوٹ میں منعقد ہوا، ڈپٹی کمشر عائشہ رضوان، ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف،پاک آرمی کے میجر ارتضی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل واثق عباس ہرل، اسسٹنٹ کمشنرز و دیگر متعلقہ محکموں کے افسروں ، سکیورٹی اداروں کے افسروں نے ان پرسن اور ویڈیو لنک سے شرکت کی، اجلاس میں ضلع میں جاری بیوٹیفکیشن، ترقیاتی منصوبوں، پرائس کنٹرول، گداگری، ٹریفک ایشوز،سیف سٹی پراجیکٹ، بجلی چوری، ہورڈنگ،سمگلنگ،غیر معیاری پیٹرول و ایل پی جی کی فروخت کے خلاف ایکشن سمیت دیگر امور کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان جبکہ لاء اینڈ آرڈر، سکیورٹی کی صورتحال کے حوالے سے ڈی پی اور ڈاکٹر نوید عاطف نے بریفنگ دی، اجلاس میں تمام تر امور کی بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا گیا جبکہ مختلف امور کے حوالے مزید ہدایات جاری کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں