سمندری میں بازار شام 8 بجے بند کرانے پر سخت عملدرآمد

سمندری میں بازار شام 8 بجے بند کرانے پر سخت عملدرآمد

سمندری (نمائندہ دنیا)حکومت پاکستان کی توانائی بچاؤ پالیسی کے تحت کاروباری مارکیٹیں شام 8 بجے بند کرانے کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے مقامی انتظامیہ متحرک ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر قمر محمود منج، ڈی ایس پی آفتاب صابر، ایس ایچ او سٹی رائے آفتاب وسیم، پیرا فورس کے انچارج رانا ہارون جاوید اور میونسپل کمیٹی کے ٹی او آر سمیت دیگر عملے نے دوسرے روز بھی شام 8 بجے کے بعد سمندری کے بازاروں اور تجارتی مراکز کا دورہ کیا۔اس موقع پر کھلی دکانیں بند کروائی گئیں اور دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ حکومتی پالیسی پر عمل یقینی بنائیں۔ انتظامیہ نے واضح کیا کہ خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انتظامیہ کے مطابق توانائی بچاؤ پالیسی پر عملدرآمد جاری رہے گا اور اس سلسلے میں آئندہ بھی کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں