جواں سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا

جواں سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جواں سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔تھانہ ملت ٹاؤن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے نازیہ تبسم نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ۔۔۔

اس کی بیٹی گھر سے پڑھنے کے لئے گئی۔ جسے راستے سے ہی ملزم نے مبینہ طور پر اغوا کرلیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں