تاندلیانوالہ:چکن مہنگا، شہری پریشان
تاندلیانوالہ(نمائندہ دنیا )شہر میں چکن کے ریٹس میں بے تحاشا اضافہ ہو گیا ہے جس کے باعث شہریوں کیلئے مرغی کا گوشت خریدنا مشکل ہو گیا ہے۔
مقامی مارکیٹس میں چکن سرکاری نرخوں سے کہیں زیادہ قیمت پر فروخت کیا جا رہا ہے ، جبکہ من مانی قیمتوں کی وجہ سے خریدار شدید پریشانی کا شکار ہیں۔