اٹھارہ ہزاری: بیٹری والے پنکھے اور لائٹس کی مانگ میں اضافہ
اٹھارہ ہزاری(نمائندہ دنیا )بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ اور شدید گرمی کے باعث شہری متبادل ذرائع اپنانے پر مجبور ہو گئے ہیں، جس کے نتیجے میں بیٹری فینز اور ریچارج ایبل لائٹس کی مانگ میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق بجلی کی طویل بندش کے باعث گھریلو صارفین بڑی تعداد میں بیٹری سے چلنے والے پنکھے اور لائٹس خرید رہے ہیں تاکہ گرمی اور اندھیرے سے بچا جا سکے ۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ غیر معمولی طلب کے باعث قیمتیں بڑھ رہی ہیں اور سپلائی بھی متاثر ہو رہی ہے۔