ٹوبہ ٹیک سنگھ:ڈی ایچ کیو ہسپتال ایکسپریس لائن سے محروم

ٹوبہ ٹیک سنگھ:ڈی ایچ کیو ہسپتال ایکسپریس لائن سے محروم

کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہنے سے مریضوں اور طبی عملے کو شدید مشکلات کا سامنا

ٹوبہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )فیسکو حکام کی مبینہ غفلت کے باعث ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال تاحال ایکسپریس لائن سے منسلک نہیں ہو سکا، جس کے باعث ہسپتال کا نظام شدید متاثر ہو رہا ہے ۔لوڈشیڈنگ کے دوران کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہنے سے مریضوں اور طبی عملے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بجلی کی غیر یقینی صورتحال کے باعث آپریشن تھیٹرز، ایمرجنسی وارڈز اور دیگر اہم شعبوں کی کارکردگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے ۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بجلی بند ہونے کی صورت میں ہسپتال کو جنریٹرز پر منتقل کرنا پڑتا ہے ، جس سے روزانہ لاکھوں روپے کے اضافی اخراجات (ڈیزل و پٹرول) برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایکسپریس لائن کیلئے پولز اور تاریں نصب کر دی گئی ہیں تاہم تاحال کنکشن فراہم نہیں کیا گیا۔شہریوں، مریضوں کے لواحقین اور سماجی حلقوں نے صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں