پارلیمانی سیکرٹری کا ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پرسکیورٹی کا جائزہ

پارلیمانی سیکرٹری کا ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پرسکیورٹی کا جائزہ

غیرملکی انجینئرز اور عملے کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا:سلطان باجوہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ بیرسٹر سلطان باجوہ نے فیصل آباد کا اچانک دورہ کیا اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پراجیکٹ پر سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں تسلی بخش قرار دیا۔ ایم ڈی واسا ثاقب رضا اور پراجیکٹ ڈائریکٹر اویس جمال و دیگر افسر بھی موقع پر موجود تھے ۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پراجیکٹ پنجاب میں سب سے بڑا منصوبہ ہے اور پراجیکٹ پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں جس میں پراجیکٹ سائٹ کے اطراف چار دیواری کر کے وائرز لگا دی گئی ہیں۔

اسی طرح سکیورٹی کیمرے نصب کر کے کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے جبکہ ہر 200 میٹرز کے فاصلے پر واچ ٹاور تعمیر کئے گئے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ غیرملکی انجینئرز اور سٹاف کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ ایم واسا نے بریفنگ دیتے کہا پراجیکٹ پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے اور طے کئے گئے ٹائم فریم کے مطابق پراجیکٹ مکمل کرینگے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد 33 ملین گیلن ڈیلی ویسٹ واٹر کو ٹریٹمنٹ کے بعد فصلوں کیلئے کارآمد بنایا جائے گا اور اسکے ساتھ ساتھ شہریوں کو آلودگی سے بھی نجات حاصل ہو گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں