کمشنر کی زیر صدارت ستھرا پنجاب پروگرام پر عملدرآمد کا جائزہ

 کمشنر کی زیر صدارت ستھرا پنجاب پروگرام پر عملدرآمد کا جائزہ

روزانہ ایک دیہی یوسی میں ڈیپ کلینگ کا حکم ،صوبائی محتسب سے ملاقات

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کمشنر فیصل آباد ڈویژن مسرت جبیں کی زیرصدارت ستھرا پنجاب پروگرام پر عملدرآمد کا جائزہ اجلاس ہوا ۔ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک پرشرکت کی۔ ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی/سی ای او ایم ڈبلیو ایم سی عابد بھٹی نے بریفنگ دی۔کمشنر نے شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی سطح پر ایک دن ایک یونین کونسل میں ڈیپ کلینگ کرانے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا اربن ایریا میں ویسٹ بنز کی تعداد مکمل رکھیں،کوڑا دان بروقت زیرو اورڈور ٹو ڈور کولیکشن یقینی بنائی جائے ۔کمشنر نے کہا فوری ڈیسلٹنگ پلان بنائیں ۔انہوں نے مانیٹرنگ کومزید موثر بنانے پر زور دیا اور کہا شہریوں کی صفائی سے متعلقہ شکایات کا تیز رفتار ازالہ ترجیح ہونی چاہیے۔

ایم ڈی نے بریفنگ دیتے بتایا کہ ڈویژن کے چاروں اضلاع میں صفائی نظام کو جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے مانیٹر کیا جا رہا ہے ۔ کمشنر مسرت جبیں سے خاتون صوبائی محتسب ڈاکٹر نجمہ افضل نے ملاقات کی ۔خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا ۔ خاتون محتسب نے ریجنل آفس کا بھی دورہ کیا، سٹاف سے ملاقات کی اورمیڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ 9اضلاع میں صوبائی محتسب کے سب دفاتر قائم ہیں۔ خواتین کو جائے ملازمت پر محفوظ ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ تمام سرکاری و نجی اداروں میں ہراسمنٹ انکوائری کمیٹیوں کی تشکیل لازمی قرار دی گئی ہے اور انکی کارکردگی کو مانیٹر کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں