ڈائریکٹر لائیوسٹاک کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت
ڈائریکٹر لائیوسٹاک کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایتمحکمانہ سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ ،تحصیل اور ضلع سطح پر کارکردگی رپورٹ پیش
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر حیدر علی خان کی زیر صدارت پراگریس ریویو میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ، تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز اور دیگر افسروں نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمانہ سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جن میں او پی ڈی، ویکسی نیشن، مصنوعی نسل کشی، حمل ٹیسٹ اور 9211 ایس پی ایم ایس سسٹم پر ریئل ٹائم ڈیٹا اپلوڈنگ شامل تھی۔ افسران نے ہسپتالوں، تحصیل اور ضلع سطح پر کارکردگی کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے بروقت ڈیٹا رپورٹنگ، شفافیت اور فیلڈ میں کارکردگی بہتر بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام افسران باہمی تعاون کو فروغ دیں تاکہ محکمانہ اہداف مؤثر انداز میں حاصل کیے جا سکیں۔