ایس پی جڑانوالہ کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم
جڑانوالہ(نمائندہ دنیا)ایس پی جڑانوالہ ڈویژن حافظ محمد امتیاز احمد کی زیر صدارت اپنے دفتر میں کرائم میٹنگ ہوئی جس میں جڑانوالہ ڈویژن کے تمام ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔
میٹنگ کا مقصد علاقے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینا تھا۔ ایس پی جڑانوالہ نے سنگین جرائم، بالخصوص ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا حکم دیا۔