ڈی جی سیف سٹی کی زیر صدارت اجلاس ،جاری منصوبوں کا جائزہ

ڈی جی سیف سٹی کی زیر صدارت  اجلاس ،جاری منصوبوں کا جائزہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈی جی سیف سٹی و ڈی آئی جی ٹریفک ہارون جوئیہ کی زیرِ صدارت میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

 میٹنگ میں سیف سٹی توسیع پروجیکٹ کے متعلقہ سول سٹاف کے افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ کا مقصد سیف سٹی توسیع پروجیکٹ کے تسلسل میں جاری تعمیراتی و ترقیاتی کام میں مزید تیزی و بہتری لانے اور مناسب تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ نیز نئی کیمرہ سائٹس، کیمرہ جات کی تعداد اور لوکیشنز کو بھی زیرِ بحث لایا گیا، جبکہ سیف سٹی اسلام آباد کے توسیع پروجیکٹ کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے پر بھی غور کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں