چنیوٹ :ایس پی انویسٹی گیشن کی کھلی کچہری، احکامات جاری
پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں:عثمان ملک
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) نے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور اس دوران شہریوں کے مسائل سن کر درخواستیں متعلقہ افسران کو مارک کرتے ہوئے مقررہ وقت میں داد رسی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے کمپلینٹ سیل افسروں کو درخواستوں کا فالو اپ لے کر رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔اس موقع پر محمد عثمان ملک نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں، ضلع بھر کے تھانوں میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے شہریوں کی سہولت کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں اور مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے فیلڈ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے اور ان کے مسائل بلا تاخیر حل کئے جائیں۔ دفاتر اور تھانہ جات میں کسی بھی شہری کی تضحیک ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ اگر کسی شہری کا مسئلہ تھانہ میں حل نہ ہو تو وہ بلاجھجھک ڈی پی او دفتر آئیں، ان کے مسئلہ کا حل یقینی بنایا جائے گا۔